ملکی وے ہوٹل کے قریب ایک کوسٹر اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی تحصیل درگئی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) درگئی منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت لال محمد (52 سال)، دولت خان (50 سال) اور عارف خان (32 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے، جو باجوڑ کے رہائشی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس بل پیش کیا گیا ہے