خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

ضلع تورغر میں پولیس کی گاڑی کا حادثہ، 9 اہلکار زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہسپتال پہنچے، شدید زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا

ضلع تورغر کے علاقے چیر میں پولیس گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ پولیس گاڑی ہیڈکوارٹر جدباء سے چیر جارہی تھی۔

اس حادثے میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام ریفر کیا گیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نعیم کو فوری طور پر ایمرجنسی لگانے کی احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام محمد ایاز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد فیاض اور تحصیلدار بٹگرام شیرزادہ سمیت انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موقع پر موجود رہے، زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے

عبدالفناز

لکھاری عرصہ دراز سے بٹگرام سے مختلف اخبارات کیلئے لکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ قومی ٹی وی چینل کیلئے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button