پشاور میں خواتین صحافی رشتہ داروں کی حملے میں زخمی
نامور خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ، تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا۔

نامور خاتون صحافی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ، تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ناہید جہانگیر اور اس کی بہنیں فیملی فنگشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اس اثناء میں کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کیا جبکہ ملزمان نے گاڑی سے اتر کر ناہید جہانگیر، سلمہ جہانگیر اور رانی پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار کر پستول سے سروں پر وار کئے اور بدترین تشدد کیا، بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ ناہید جہانگیر کے ماموں کے بیٹوں اور اس کی فیملی نے کیا جن کی وجوہات نا معلوم اور شاید ان کا صحافت میں ہونا ہے ، ناہید جہانگیر کے مطابق جب اس کو اور کی بہنوں کو رکشے سے زبردستی اتارا گیا تو ملزمان کے ہاتھ میں پستول، بلٹ اور چاقو تھے جس سے ان کو مارا جس سے ناہید جھانگیر اور اس کی بہنوں کو شدید چوٹیں آئیں اور سر پر کئی ٹانکے لگنے کے ساتھ ساتھ چہرے اور گردن پر بھی زخم آئے۔ ناہید جہانگیر اور اس کی بہنوں کو فوراً لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد مہیاء کی گئی۔ ناہید جھانگیر کے مطابق یہ بے غیرتی کی انتہا ہے کہ ہمیں اس طرح سب سے سامنے رکشے سے اتارا گیا شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاجبکہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ملزمان نے بھرپور پلاننگ کی تھی جس کی وجہ سے متعلقہ تھانے کے افسران بالکل بھی تعاون نہیں کر رہے اور ملزمان پہلے ہی تھانے پہنچ چکے تھے اور اپنے لئے راہ ہموار کر چکے تھے۔ میں ناہید جہانگیر آئ جی خیبرپختونخوا سے بھرپور اپیل کرتی ہوں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچ کو گرفتار کیا جائے ورنا ہم تینوں بہنیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے
ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن اس غیرت کے نام پہ حملے کی شدید مزمت۔ کرتی ہے اور خیبر پختونخواہ حکومت سے ناہید کی فیملی کوُتحفظ دینے اورُملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں خاتون صحافی اور اسکی بہنوں پر مبینہ قاتلانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے اسکی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی این این سے وابسطہ صحافی رانی عندلیب اور انکی بہنوں سلمی جہانگیر اور ناہید جہانگیر کو پشاور میں تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں اور اسمیں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ہفتے کے روز سے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی