خیبر پختونخوانارتھ پاکستان

پشاور بڈھ بیر میں قاری کی بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی

واقعہ سامنے آنے کے بعد بچوں کے اہل خانہ نے انہیں لے کر تھانے میں رپورٹ درج کروائی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

تحریر: عمران ٹکر
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک قاری کے خلاف بچوں کے ساتھ مبینہ بدفعلی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں قاری اختر زمان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مقدمہ کے مطابق، قاری اختر زمان گزشتہ دو سال سے محلے کی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ متاثرہ بچوں 9 سالہ(م) اور 10 سالہ (د) نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ رمضان سے 4-5 دن قبل اور اس کے بعد متعدد مواقع پر قاری اختر زمان نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں۔ بچوں نے خوف اور مارپیٹ کے ڈر سے اس بارے میں پہلے کسی کو نہیں بتایا۔

واقعہ سامنے آنے کے بعد بچوں کے اہل خانہ نے انہیں لے کر تھانے میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ بچوں کو میڈیکل معائنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ مقدمہ دفعہ 376، 377 اور 511 پی پی سی جبکہ 43 اور 53 سی پی اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مقامی عوام اور سول سوسائٹی نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ مذکورہ دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کی سزا ھو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی سکول استاد طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے الزام میں گرفتار

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button