لائف اسٹائل

اسماء عباس کا اپنی نئی بہو کے آنے پر خوشی کا اظہار

اسماء عباس نے یوٹیوب ویڈیو میں اپنی بہو کی خوبیاں بیان کر دی

تحریر: حفصہ راحیل

اسماء عباس کا اپنی نئی بہو کے آنے پر خوشی کا اظہار میرے گھر چھوٹی سی گڑیا آ گئی، رونق آگئی، بہو آنے پر اداکارہ اسماء عباس نے خوشی کا اظہار کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے گھر میں بہو آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میرے گھر چھوٹی سی گڑیا آگئی، رونق آگئی، مجھے ایک اور بیٹی مل گئی۔ زارا کی طرح اداکارہ نے اپنے یوٹوب چینل پر ویڈیو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی سی گڑیا ہے جو گھر میں گھومتی رہتی ہے، ہم پیار کرتے ہیں تو وہ بھی پیار میں جواب دیتی ہے۔ محبت کا جواب محبت سے دیتی ہے ورنہ اکثر لوگ اپنائيت کا جواب اپنائيت سے نہیں دیتے۔ حال ہی میں اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس گل کی شادی ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے: بشری انصاری کی سوشل میڈیا پوسٹ ٹرولنگ کی زد میں آ گئی

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ گھر میں کوئی نیا شخص آیا ہے یا گھر میں کچھ تبدیلی آئی ہے۔ مجھے کچھ الگ لگ ہی نہیں رہا۔ سب پہلے کی طرح ہے بلکہ مجھے ایک اور بیٹی مل گئی زارا کی طرح مجھ سے باتیں کرنے کیلئے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button