خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مصور خان نے کوٹ درگئی میں شجرکاری مہم میں شرکت کی

محکمہ جنگلات کے زیرِ انتظام 2 ہزار پودے لگائے گئے، مقامی لوگوں میں 3 ہزار پودے تقسیم کیے گئے

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات پیر مصور خان کا کوٹ درگئی میں محکمہ جنگلات کے زیرِ انتظام اشر شجرکاری مہم میں شرکت
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محکمہ جنگلات کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر درگئی، مقامی تنظیم کے مشران سمیت علاقے کے لوگ بھی موجود تھے۔
شجرکاری مہم میں محکمہ جنگلات کی جانب سے دو ہزار پودے لگائے گئے جس میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، نوے سحر تنظیم کے رضاکاروں ، سرکاری سکولوں کے طلبا اور مقامی لوگوں نے بھرپور حصہ لیا۔
اس موقع پر معاون خصوصی پیر مصور خان نے مقامی لوگوں میں تین ہزار پودے بھی تقسیم کئے
معاون خصوصی پیر مصور خان کا شجرکاری کے موقع پر بات چیت کی۔
پیر مصور خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، حکومت کے ساتھ غیر سرکاری تنظیموں کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا قابل تحسین ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری کے ذریعے ہی موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، شجرکاری کے ذریعے ہم اپنے صوبے کو سرسبز و شاداب بنائینگے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button