خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن
سوات پولیس کی جانب سے منشیات اور غیر قانونی رہائش کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز
علاقہ مشران اور عوام سے تعاون کی اپیل، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کا عہد

سوات پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات اور غیر قانونی رہائش پزیر لوگوں کے خلاف جاری آگاہی مہمات میں مختلف مساجد میں علاقہ مشران کے ساتھ ملاقات۔
منشیات فروشی، غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والوں اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث افراد کے حوالے سے سوات پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔ سوات پولیس افسران کی مختلف مساجد میں عوام الناس سے اپیل
ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ شیر اکبر کے وژن "منشیات سے پاک معاشرہ” کے مطابق ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات پر منشیات اور غیر قانونی رہائش پزیر لوگوں کے خلاف جاری اگاہی مہمات میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف مساجد میں علاقہ مشران اور دیگر موجود عوام کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے لوگوں کو منشیات کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، غیر قانونی رہائش پزیر لوگوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کو علاقہ میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ناسور ہے جو کہ ہمارے معاشرے کو بگاڑ رہا ہے جس کی لت لگنے کی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئے ہیں اور ہمارے بچوں کے روشن مستقبل تباہ ہو رہی ہیں۔ منشیات جیسے ناسور اور قبیح دھندے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو فوری طور پر اطلاع دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اسی طرح انہوں نے اپنے ارد گرد کرایہ کے مکان میں رہنے والوں کے جانچ پڑتال کرانے کی بعد ہی انہیں مکانات کرایہ پر دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کئی اپ کا کرایہ دار کوئی جرائم پیشہ شخص تو نہیں، کہی اپ اپنے ارد گرد کسی قانونی سے بھاگے شخص کو پناہ تو نہیں دے رہے، کہی اپ کے پڑوسی یا اپ کی مکان میں رہنے والا کرایہ دار قانون کے گرفت سے بھاگا ہوا تو نہیں ہے، اس لیے ہمارا فرض ہے کہ مکانات کرایہ پر دینے سے پہلے ایسے اشخاص کی جانچ کرواکر اپنی ذمہ داری نبھائیں۔
اس موقع پر موجود لوگوں نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی رہائش پزیر لوگوں کے خلاف جاری مہمات میں سوات پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون یقینی بنانے کا عہد کیا اور امن و امان کے قیام میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کی۔