تحریر: حفصہ راحیل
سینئر بشری انصاری کو ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ اداکارہ ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں۔ اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ سینئر اداکارہ بشری نے اپنی جھومتے ہوئے انداز میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنا راہ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عمر کے حساب سے ایکٹ کریں تو کسی نے کہا کہ ٹین ایجر والی حرکتوں اور زندہ دل ہونے میں فرق ہوتا ہے تو کسی نے کہا بڈھی گھوڑی لال لگام۔ صارفین کی ٹرولنگ کے بعد اداکارہ نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ پورے کپڑے پہن کر جھومنے سے بھی لوگوں کو سیاپا پڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں گانا بھی لکھا اللہ ہی اللّه کیا کروں دکھ نہ کسی کو دیا کروں۔ اداکارہ نے طنزیہ انداز میں مزید سوال کیا کہ اتنی جیلسی اف۔ جبکہ اداکارہ کبھی اپنے چلبلے انداز تو کبھی اپنی شادی کو لے کر ٹرولنگ کے نشانے پر رہتی ہیں۔ یاد رہے اداکارہ کو دوسری شادی کرنے پر بھی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ نے 2018 میں دوسری شادی اقبال حسین سے کی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں۔ انکے شوہر کی بھی یہ دوسری شادی تھی جبکہ انکی پہلی بیوی اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فرح حسین ہیں جن سے انکے دو بیٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے ایبٹ آباد نے ایک اور سمگلر گرفتار کرلیا