خیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن

سوشل میڈیا پر نو عمر جوان کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

ایک نو عمر جوان کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس پر عوام الناس کی کافی تعداد نے شانگلہ پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر شکایات درج کی

سوشل میڈیا پر نو عمر جوان کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر ڈی پی او شانگلہ کا نوٹس، ایس ڈی پی او الپوری احسان اللہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بعد از انکوائری ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نو عمر جوان کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس پر عوام الناس کی کافی تعداد نے شانگلہ پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر شکایات درج کی۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شانگلہ نے اس نسبت ڈی ایس پی الپوری کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیکر واقعہ کی تحقیق اور ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایات دی۔
ایس ڈی پی او الپوری کی قیادت میں ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف نے پتہ برادری کرتے ہوئے ملزمان انعام اللہ ولد سربالی اور لطیف اللہ ولد تاج خان ساکنان نیڑے درہ کے خلاف تھانہ الپوری میں خلاف وضع فطری اور چائیلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔
ملزمان میں سے لطیف اللہ ولد تاج خان کو جس نے مبینہ طور پر ویڈیو بنائی تھی موبائل سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے جس کے حوالے سے معلومات کی شہریوں سے بھی گزارش کی جاتی ہے۔
مزید برآں ڈی پی او شانگلہ عمران خان نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر خاص نگاہ رکھیں تاکہ وہ اس طرح اخلاقی جرائم میں بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث نہ ہو۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button