اہم خبریںپاکستان

معمولی تلخ کلامی پر بابو صابو کے انچارج انسپکٹر کو قتل کر دیا گیا، ملزم گرفتار

ڈیوٹی کے دوران ایک دکاندار نے معمولی سی تلخ کلامی پر بابو صابو کے انچارج انسپکٹر کو قتل کر دیا

لاہور کے شیراکوٹ کے علاقے میں ایک معمولی سی تلخ کلامی پر بابو صابو کے انچارج انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے تفصیلات میں بتایا کہ سیف اللہ کی ایک عدیل نامی دکاندار  سے تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر دکاندار نے طیش میں آ کر سیف پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ ڈولفن پولیس 102 نے فائرنگ کی آواز سنی اور موقہ واردات پر پہنچ کر ملزم کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا۔ ڈولفن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بھی موقہ واردات پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معمولی تلخ کلامی پر یہ افساسناک واقعہ پیش آیا۔ ملزم عدیل پولیس کی حراست میں ہے۔ تمام شوائد اکٹھے کر کے مزید قانونی کاروائی کا عمل جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ میں 14 دسمبر سے 22 دہشت گرد ہلاک اور 18 زخمی کر دیے گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسپکٹر سیف اللہ اپنی ڈیوٹی کے دوران قانون پر عمل کروانے کی کوشش میں جاںبحق ہوئے ہیں، اور ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ لاہور پولیس ایک خاندان کی طرح ہے۔ مقدمہ کی مکمل پیروی میں ہم انسپکٹر سیف کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فرض کی راہ میں پولیس ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتی ہے، شہیدوں کی امین لاہور پولیس فرض کی راہ جان کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔

یاد رہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی بطور انچارج بابو صابو کی چیک پوسٹ پر تعینات تھے۔

 

اریبہ بنت سعید

لکھاری پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ صحافت میں ایم فل کررہی ہے اور دی ناردرن پوسٹ کی منیجنگ ایڈیٹر ہے۔

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button