خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

مانسہرہ میں ٹریفک حادثے میں ایک جاںبحق اور چھ افراد زخمی

مانسہرہ میں ہاتھی میرا کے مقام سی پیک پر کوسٹر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی

مانسہرہ میں ہاتھی میرا کے مقام سی پیک پر کوسٹر گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بمع میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
حادثہ میں ڈرائیور، صدام جاں بحق ہو گیا جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت شاہد ولد کاکا جان، عبدالرحمان، رفاقت اللّه ولد زاہد، تاج الدین ولد حیدر ولی، نادر امان ولد شیخ عمران اور احسان کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے كنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: مانسہرہ کے لاری اڈا میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جانبحق اور دو زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button