موسم کی خبریں
اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش، انتظامیہ الرٹ
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز فیلڈ میں موجود ہیں۔ مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے نشیبی علاقوں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت دے دی ہے۔ ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کی تمام اے سیز کو مختلف نشیبی ایریاز کے دورے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا میں ہفتے کے روز سے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی