خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

بٹگرام میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھاکوٹ کے پرنسپل بختیار انجم نے دیوار پودہ لگاکر افتتاح کیا

محکمه واٹر شیڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھاکوٹ میں باقاعدہ طور پر موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ جسمیں سکول ہذا کے طلباء اور ٹیچرز نے حصہ لیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھاکوٹ کے پرنسپل بختیار انجم نے دیوار پودہ لگاکر افتتاح کیا۔ آلائی واٹر شیڈ رینج کے رینج آفیسر فریخون صاحب بمعہ اسٹاف نے جی ایچ ایس ایس تھاکوٹ میں شجرکاری مہم کے تحت ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا۔

پرنسپل بختیار انجم صاحب نے دیودار کا پودا لگا کر شجرکاری مہم بہار 2025 کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ مہم ماحول کے تحفظ اور درختوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جس میں مقامی برادری اور تعلیمی ادارے یکجا ہو کر حصہ لے رہے ہیں۔ آخر میں طالب علموں میں 200دیودار اور 50 چیڑ کے پودے فری تقسیم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: بٹگرام میں آگ لگنے چار گھر خاکستر، ایک بچی جاں بحق تین افراد زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button