گلگت بلتستاننارتھ پاکستان

ہنزہ میں علی آباد ہسپتال صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے

علی آباد ہسپتال ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹڑ ہسپتال میں گائنی کالوجسٹ، چلڈرن (بچوں) کا ڈاکٹر اور دیگر میڈیکل آفیسرز کی شدید قلت

علی آباد ہسپتال ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹڑ ہسپتال ہونے کے باوجود گائنی کالوجسٹ، چلڈرن (بچوں) کا ڈاکٹر اور دیگر میڈیکل آفیسرز کی شدید قلت کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے غریب عوام علاج معالجہ سے محروم ہیں۔ اور ضلعی انتظامیہ ڈی سی، ڈی ایچ او خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔ خواتین اور بچے علاج سے محروم ہیں۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے کئی بار مطالبہ کے باوجود ہیلتھ حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ علی آباد ہسپتال میں ہنزہ کے علاوہ ضلع نگر کی مائیں اور بچیاں علاج معالجے کے لئے آتی ہیں۔ جبکہ کرپٹ انتظامیہ اپنی مراعات سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔ علی آباد ہسپتال کے ایم ایس کی طرف سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ڈاکٹروں کی بابت درجنوں مراسلے بیجھنے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔ لہٰذا ان کرپٹ افسران اور نظام کے خلاف روڈ پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ضلعی انتطامیہ ہوش کے ناخن لے۔ اور اگر اپنی ذمہ داریان نہیں سنبھال سکتے تو ہنزہ سے چلے جائیں۔ ظہور کریم ایڈوکیٹ سابقہ صدر پی پی پی ہنزہ، سابقہ امیدوار حلقہ 6 ہنزہ۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت میں شدید سردی كے باوجود بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف تین دن سے دھرنا جاری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button