اہم خبریںخیبر پختونخوا

ٹیلرز اور تاجروں کا واپڈا کے خلاف شدید احتجاج، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیا

مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی نے واپڈا کو 3 دن کا الٹی میٹم جاری کر دیا، لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا

ٹیلرز ایسوسی ایشن اور مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کا تحصیل بھر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج جس وجہ سے ٹیلرز کا کاروبار بری طرح متاثر ہو گیا ہے وہ اپنا کام چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ واپڈا حکام کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے، یہاں پر انہوں نے اندھیر نگری چوپٹ راج کا نظام قائم کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ اور دیگر ٹیلرز حاجی جہانزیب، گل حسن، محمد اقبال، شاہد کمال، سراج خان، اجمل، عبدالرحمن، بلال احمد، کاشف، نظام الحق، عادل، ابوزر، رحم زیب، خبیب الرحمٰن، حسن خان، سلطا، بلال احمد اویس کے ہمراہ تخت بھائی پریس کلب سب آفس ٹی ایم اے بلڈنگ میں ایک احتجاجی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ خاص کر رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نے کاروباری اور خاص ٹیلرز کی کمر کو تھوڑ دیا ہے ہمارے بار بار احتجاجی مظاہروں کے باوجود واپڈا حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے جس وجہ سے اپنا کام چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ انہوں نے واپڈا حکام کو خبردار کیا کہ اگر تین دن کے اندر اندر بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کو ختم نہیں کیا گیا تو ٹیلر برادری تاجروں کے ساتھ مل کر ایکسین واپڈا تخت بھائی کے آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: حقوق دو ڈیم بناؤ تحریک کا احتجاجی دھرنا 15 روز سے مسلسل جاری

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button