خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی شدید تنقید
پشاور میں ترقیاتی کاموں کی نظراندازی، سیورج اور صفائی کا نظام تباہ، شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم، احتجاج کی دھمکی
خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کی تنقید
پشاور شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔ پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ پشاور کے بیشتر علاقے سٹریٹ لائٹنگ سے محروم ہے۔ سیف سیٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا اب تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔ مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔
