ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے کر ک پولیس چوکی بہادر خیل میں دہشتگردوں کے حملہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان محمد سعید او رراجہ جنید سے ملاقات کی انکو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ آپ نے اپنی قیمتی جانوں کی پروا کیئے بغیر ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہمارے غازی ہمارا فخرہیں خیبرپختونخواہ پولیس اپنے غازیوں کیساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکنہ سہولیات فراہمی کو یقینی بنائیں گے اگر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو میرے نوٹس میں لایا جائے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر جنید سرور اور ہیڈ آف آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ ڈاکڑ یونس خواجہ نے زخمی پولیس اہلکاران کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ دی ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈاکٹر صاحبان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاران کو ہرممکنہ سہولیات دیں اور اچھی طبی سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زخمی اہلکاران کے ورثاء سے بھی ملاقات اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

1 minute read