خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

ماربل کان سے لوڈ ٹرک کھائی میں جا گرا، ڈرائیور جاں بحق

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو بازیاب کرکے ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی

بونیر: سالارزئی کے حدود نانسیر (بامپوخہ) کے مقام پر ایک ماربل کان سے لوڈ ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں گر گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور شمشیر نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم اور ڈیزاسٹر ٹیم بمعہ ڈیزاسٹر وہیکل فوری طور پر موقع واقعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم نے محنت کے بعد لاش کو کھائی سے بازیاب کیا اور میڈیکل ٹیم نے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: بسین تھانے کے سامنے تیز رفتار گاڑی کا حادثہ تین بچیوں کی موت

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button