خیبر پختونخوا
سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انورزیب خان نے اپنے حلقے کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ حاجی لونگ ٹو پشت روڈ، ناراضہ پل، اور پی کے 20 میں جاری دیگر سڑکوں کے منصوبوں کے لیے جلد مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری سہولیات میں بہتری فراہم کی جا سکے۔