اہم خبریںپاکستان

مارگلہ ٹاؤن میں مسجد مسمار کرنے کے خلاف احتجاج، طالبات سمیت کئی گرفتار

لال مسجد کی ام حسان سمیت کئی طالبات نے بھی احتجاج میں شرکت کی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا

اسلام آباد کے مارگلہ ٹاؤن میں مسجد مسمار کرنے کے خلاف اہل علاقہ اور لال مسجد سے وابستہ افراد نے احتجاج کیا۔ لال مسجد کی ام حسان سمیت کئی طالبات نے بھی احتجاج میں شرکت کی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ افراد کو تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب، جامعہ حفصہ کی برقعہ پوش ڈنڈا بردار طالبات نے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کے سامنے روڈ بلاک کر دیا۔ یہ خواتین وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے نظر آئیں۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ مسجد اور مدرسہ گرانے کے اقدامات کے خلاف وہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پولیس نے احتجاج کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، جبکہ علاقے میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شانگلہ میں بلوچستان کے کان کنوں پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button