شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو افراد جاںبحق اور دو زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقے میرہ برباٹکوٹ سے تھا

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے افسوس ناک واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ اپر کوہستان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ڈاکسن اور آئل ٹینکر ملبے میں دب گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع شانگلہ کے علاقے میرہ برباٹکوٹ سے تھا۔ مقتولین اسلام زادہ اور صاحب زادہ نامی دو بھائی تھے، جو چلاس جا رہے تھے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ٹینکر ملبے کے زد میں آنے کے باعث دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ شاہراہ قراقرم کو لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہو گیا ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ ملبے کو ہٹانے اور شاہراہ کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حادثے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 8 نوجوان گرفتار