سوات میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ، ملزمان گرفتار
گرفتار ہونے والوں میں عمر زیب (والد مانڑو) اور مقتولہ کے سوتیلے بیٹے ساجد اللہ اور شفیع اللہ شامل ہیں

سوات کے علاقے کبل کے مقام سویگلی میں گزشتہ روز مسماۃ (ج) کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد تھانہ کبل پولیس نے عمر زیب (والد مانڑو)، ساجد اللہ، اور بخت زمیں (پسران بخت زمین) کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سوات ناصر محمود کے ہدایات پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) غلام صادق خان کی سربراہی میں اور ایس ڈی پی او سرکل کبل امجد خان کی نگرانی میں، تھانہ کبل کے ایس ایچ او سہیل خان نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں عمر زیب (والد مانڑو) اور مقتولہ کے سوتیلے بیٹے ساجد اللہ اور شفیع اللہ شامل ہیں، جو غیرت کے نام پر قتل میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں اور مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مینگورہ سوات میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کا واقع، چار افراد زخمی