خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن

ہری پور میں لڑکی کو حراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

تھانہ ٹی آئی پی کی حدود سوات چوک میں لڑکی کو حراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

تحریر: سردار آصف

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس نے خواتین کو حراساں، بلیک میل اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری کر دیں ہیں۔
تھانہ ٹی آئی پی پولیس کی کاروائی، رکشہ میں لڑکی کو حراساں کرنے والے ملزمان گرفتار ۔
تھانہ ٹی آئی پی کی حدود سوات چوک میں ملزمان کا رکشہ میں سوار لڑکی کو حراساں کرنے اور موبائل فون توڑنے کا واقع رونما ہوا ۔
لڑکی کی مدعیت میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 506.354/427.34PPC مقدمہ درج ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹی ائی پی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان مسعود اور نصیر پسران محمد یوسف سکنہ کیمپ نمبر 16 کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہری پور کا گاؤں کھارن معدنیاتی مرکز ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button