اہم خبریںپاکستان

کشتی ڈوبنے کا واقعہ: 9 افراد ڈوب گئے، ریسکیو 1122 نے 7 کو بچا لیا

دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر حادثہ، 2 افراد کی تلاش جاری، تین اضلاع کی ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف

کوہاٹ: دریائے سندھ کے مقام خوشحال گڑھ پر ایک کشتی ڈوب گئی، جس میں 9 افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی عملہ موقع پر پہنچ گیا، جبکہ غوطہ خوروں نے فوری طور پر ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی کارروائی میں 7 افراد کو محفوظ نکال لیا گیا، جبکہ 2 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے مزید مدد کے لیے اضافی وسائل تعینات کر دیے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربیلہ جھیل میں کشتی پھنسنے کا واقعہ، ڈی پی او ہری پور کا نوٹس، ملاح گرفتار

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button