خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
تربیلہ جھیل میں کشتی پھنسنے کا واقعہ، ڈی پی او ہری پور کا نوٹس، ملاح گرفتار
چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی کشتی کے تمام مسافر بحفاظت نکالے گئے، حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملاح کو حراست میں لیا گیا

ہری پور تربیلہ جھیل چاندنی چوک میں سواریوں کی کشتی پھنسنے کا واقع ،ڈی پی او ہری پور فرحان خان کا نوٹس ،کشتی ملاح گرفتار
تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے بطرف ہری پور آرہی تھی ،چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنس گئی۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کیا۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ انسپکٹر راجہ ممتاز ترک نے کاروائی کرتے ہوئے کشتی ملاح علی زمان ولد سید اکثر سکنہ بیٹ گلی کو غفلت اور بےاحتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں دو الگ حادثات میں ایک شخص جانبحق، 22 زخمی