اہم خبریںغیر زمرہ بندی

چینی کمپنی کی طرف سے ملازمین کو انوکھے سالانہ بونس کی پیشکش

کرین بنانے والی کمپنی نے 70 میٹر لمبی ٹیبل پر 3 ارب روپے رکھ دیے، ملازمین کو 15 منٹ میں گن کر اٹھانے کی اجازت

"15 منٹ میں جتنی رقم گن سکتے ہیں اٹھا لیں” ملازمین کے سامنے 70 میٹر لمبی ٹیبل پر 3 ارب روپے کیش رکھ دیا گیا۔ چینی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو سالانہ بونس کی رقم منفرد انداز میں اٹھانے کی پیش کش کرنے اور ملازمین کی جانب سے رقم اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
چینی صوبے ہنان میں موجود کرین بنانے والی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کے لیے انوکھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کمپنی نے 70 میٹر لمبی ٹیبل بنائی جس پر چینی کرنسی رکھ دی گئی اور ملازمین کو 15 منٹ کا وقت دیا گیا۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 منٹ میں جتنی رقم گن کر اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں، کسی کی کوئی حد مقرر نہیں۔
ملازمین کی جانب سے لمبی ٹیبل پر پھیلے پیسوں کو گن کر اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے سالانہ بونس کے طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تین ارب روپے سے زائد کی رقم ملازمین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔
 رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بھگدڑ سے حفاظت کی خاطر لمبی ٹیبل بنائی تھی، جس پر چینی کرنسی کے نوٹ رکھ دیے گئے اور ملازمین کو 15 منٹ کے اندر گنتی کے ساتھ ترتیب وار نوٹ اٹھانے کا وقت دیا گیا۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button