چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے نائب صدر علی مرتضی سے ملاقات
مستحق افراد کی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق شعبہ جات میں سکل ٹریننگ اور روزگار کیلئے معیاری تربیتی اداروں کیساتھ منسلک کرنے کی اہمیت پر زور
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے نائب صدر جناب علی مرتضی سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران بی آئی ایس پی مستحقین کو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق شعبہ جات میں سکل ٹریننگ کیلئے انہیں مختلف اداروں کیساتھ منسلک کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں ڈان نیوز کے بیورو چیف افتخار حسین شیرازی بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا مالی گوشواروں میں 70 ارب کی بے ضابطگیاں
چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ مستحق افراد کو انکے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انہیں ہنر مندی کی معیاری تربیت فراہم کی جائے تاکہ انہیں مناسب روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ باصلاحیت اور محنتی ہیں بس انہیں ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے مستحق اور نیم ہنرمند افراد کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے انہیں معیاری اداروں کیساتھ منسلک کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے تاکہ وہ وہاں تربیت حاصل کر کے اپنا روزگار حاصل کرسکیں اور انکے معاشی حالات میں بہتری آسکے۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کے نائب صدر علی مرتضی نے چیئرپرسن روبینہ خالد کو بی آئی ایس پی مستحقین کی بیرون ملک سکل ٹریننگ کے حوالے سے ممکنہ سہولیات کی فراہی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔