اہم خبریںخیبر پختونخوا

بابا; میں اس معاشرے میں زندگی نہیں گزار سکتا، قانون کے طالب کی خودکشی

اسلامیہ کالج ہاسٹل سے طالبعلم کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں قانون کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ ضیاء کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور اسلامیہ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔ بدھ کے روز اُن کی لاش پنکھے سے لٹکی برآمد ہوئی۔ طالب علم كے كمرے سے والد كے نام ایك خط بھی مطلوب كیا گیا جس میں یہ الفاظ لكھے گئے تھے:

"میرے بابا! میں ایک ایسی کیفیت میں ہوں جسے میں بیان نہیں کرسکتا ، میں کسی سے پیار نہیں کرتا کوئی عشق کی بات بھی نہیں ہے مگر میں اور جینا نہیں چاہتا میں اس معاشرے میں زندگی نہیں گزار سکتا پتہ نہیں کیوں ”

پشاور کے اسلامیہ کالج ہوسٹل میں طالبعلم کی خودکشی

پولیس نے واقعہ کے بارے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مانسہرہ میں سال 2024 کےدوران 310 ٹریفک حادثات پیش آئے

 

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button