کیا دنانیر مبین اور احد رضامیر شادی کرنے والے ہیں؟
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی ہے اور اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اداکار احد رضا میر نے انہیں منفرد انداز میں مبارک باد دی ہے۔ اداکار نے مزاحیہ انداز میں نوٹوں کا ہار پہنایا جس پر اداکارہ قہقے لگاتی نظر آئیں۔
جبکہ آصف رضا میر نے بھی دنانیر کو مبارک باد دی اور تحفہ دیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی احدرضا میر اور رمشا خان کے درمیان بھی تعلقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں. مگر دنانیر مبین اور احد رضا میر کا ڈرامہ سیریل "م سے محبت” عوام میں مقبول ہورہا ہے۔ اداکارہ دنانیر اپنے سوشل میڈیا پر "پارٹی گرل” کے نام سے مہشور ہیں۔ وہ اپنی وائرل ویڈیو سے راتوں رات شہرت پانے والی سٹار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لنڈا بازار، پاكستان كی بڑھتی ہوئی مہنگائی میں امید كی كرن
دنانیر كی ویڈیو "پارٹی ہو رہی ہے” نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں پسند کی گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں ڈرامہ سیریل "صنف آہن” میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس میں انکی اداکاری کو پسند کیا گیا جس کے بعد انہوں نے مزید ڈرا موں میں اداکاری کے جوہر دیکھاءے اور شوبز انڈسٹری میں جگہ بنائی۔ اداکارہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور انکے والد پاکستان ایئر فورس سے ریٹائرڈ ہیں۔