لڑکی کے ساتھ مبینہ ذیادتی پر مقامی فٹ بالر گرفتار

فٹبال كھیلنے كی شوقین لڑكی كے ساتھ زیادتی كرنے والے ملزم كو گرفتار كر لیا گیا

اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک مقامی فٹبالر کو ساتھی فٹ بالر لڑکی کے گھر میں اُس کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی تھانہ میں درج (ایف آئی آر) کے مطابق، ملزم فٹبالر کو لڑکی کے خاندان نے متاثرہ لڑکی کی مدد کے لیے رابطہ کیا تاکہ وہ فٹبال اکیڈمی میں انہیں داخلہ کراسکیں کیونکہ وہ فٹبال کھیلنے کی خواہشمند تھی۔ 31 دسمبر کو ملزم بینظیر ایونیو میں لڑکی کے گھر آیا اور ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر اکیڈمی کے داخلے سے متعلق کچھ معلومات طلب کیں۔

اسی دوران، لڑکی کی والدہ چائے کا سامان لینے کے لیے گھر سے باہر چلی گئیں۔ جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے اپنی بیٹی کو روتے ہوئے پایا، جس نے انہیں بتایا کہ ملزم نے اسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے

والدہ نے 15 پر کال کی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم فرار ہو چکا تھا۔ لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پر، سٹی اے ڈویژن پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔

بعد میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: الپوری، شانگلہ میں خاتون کے قتل کے الزام میں دو افراد گرفتار

Exit mobile version