مانسہرہ میں سال 2024 کےدوران 310 ٹریفک حادثات پیش آئے

سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 2 ہزار 01سو 81 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوے 2258 متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر مانسہرہ ابرار علی نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ سال ریسکیو 1122 مانسہرہ کو ایک لاکھ 97 ہزار 8 سو 20 کالز موصول ہوئیں،

سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر ریسکیو 1122 مانسہرہ نے 2 ہزار 01سو 81 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوے 2258 متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کیں۔
جن میں 310 روڈ ٹریفک حادثات 1591 میڈیکل ایمرجنسیز اور آگ لگنے کے 145واقعات میں خدمات فراہم کیں۔ مکانات گرنے کے 02 جبکہ سلنڈر یا دوسرے قسم کے دھماکوں کے 02 حادثات پیش آئے. ڈوبنے کے 33 جبکہ فائرنگ لڑائی جھگڑے اور جرائم کے 50 واقعات رونما ہوئے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے 48 متفرق ایمرجنسیز میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کیں۔

ان حادثات میں 61 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہچنے پر جان کی بازی ہار گئے

ریسکیو 1122 نے بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
جائے حادثہ پر پہنچنے کا ریسکیو1122 کا اوسطاً رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا.
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سال کے پہلے ہفتے بارشیں اور برفباری

اس کے علاوہ ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت 2184 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلے ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیر نگرانی میں بغیر کسی چارچز کے ظلع کے اندر اور ظلع سے باہر دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 مانسہرہ نے اس سال سیفٹی پروگرامز کے تحت ضلع بھر کے سرکاری ونجی اداروں سکولوں اور کمیونٹی میں بیسک لاٸف سپورٹ فاٸر سیفٹی اور ڈزاسٹر کے حوالے سے 3 ہزار سے زاٸد افراد کو تربیت فراہم کی۔

Exit mobile version