خیبر پختونخواہزارہ ڈویژن
بٹگرام میں گیس لیکج دھماکہ: 12 افراد جھلس گئے، چار کی حالت تشویشناک
اجمیرہ کے علاقے میں سلینڈر لیکج سے گھر کو آگ لگنے کا المناک واقعہ، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل

بٹگرام کے نواحی علاقہ اجمیرہ میں سلینڈر لیکج سے گھر کو آگ لگ گئی گھر میں موجود بارہ افراد جھلس گئے۔
سلینڈر گیس لیکج سے اچانک دھماکہ ہوا جس سے فوری طور پر گھر کو آگ لگ گئی گھر میں موجود کراچی سے آئی مہمان فیملی سمیت بارہ افراد جھلس گئے جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں متاثرہ افراد کو ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کیلئے بٹگرام ہسپتال منتقل کیا جہاں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں آسمانی بجلی گر گئی، 1 خاتون زخمی