نارتھ پاکستان
کوٹلی میں پل ٹوٹنے سے ڈمپر اور موٹرسائیکل کھائی میں جا گرے، 2 نوجوان جاں بحق
حادثے میں راجہ مظاہر علی اور حافظ محمد رمیز ہلاک، ڈرائیور زخمی؛ ریسکیو آپریشن جاری

آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی منیل پل ٹوٹنے کے باعث ڈمپر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 2 نوجوان جاں بحق ڈرائیور زخمی اس موقع ڈمپر حادثہ میں دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ریفر کیا گیا،جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ دوسرا ڈرائیور طارق نامی شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے فوت ہونے والے نوجوان کا نام راجہ مظاہر علی ولد راجہ نسیم تعلق بٹل کھوئی رٹہ سے ہے۔
جبکہ ساتھ ہی پُل ٹوٹنے سے پُل سے گُزرنے والا موٹرسائیکل بھی نیچے گرا،ڈمپر کے نیچے آکر موٹرسائیکل سوار بھی جان کی بازی ہار گیا جسکی ڈیڈ باڈی تھوڑی دیر پہلے ریسکیو کی گئی۔موٹرسائیکل سوار نوجوان کی شناخت حافظ محمد رمیز ولد راجہ محمد مُنشی سکنہ کرتوٹ کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عطاآباد جھیل میں طغیانی نے لیکسس ہوٹل کو گھیر لیا، سیاحوں کو محفوظ نکالا گیا