بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط لکھ دیا۔ خط میں ملک میں جاری دہشت گردی کی صورتحال پر مفصل باتیں تحریر کی گئی ہیں۔
خط میں حالیہ عام انتخابات، 26 وین ترمیم، پیکا آرڈیننس، تحریک انصاف کیخلاف ریاستی تشدد، خفیہ اداروں کے کردار اور معاشی صورت حال کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مذہبی اسکالرز سے ملاقات
حالات متقاضی ہیں کہ پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو۔ فوج ہماری ہے اور قوم کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ عوام فوج کے پیچھے کھڑے ہونے سے جیتی جا سکتی ہے۔ پالیسیز میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک فوج اور عوام میں خلیج کا متحمل نہیں ہو سکتا؛ عمران خان