کوہستان کے علاقے ہربن کی ایک بہادر خاتون نے آج ماں بننے کے سفر کی ایک عظیم کہانی رقم کی ہے۔ جب شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال، گلگت کے مدّر اینڈ چائیلڈ ہیلتھ کمپلیکس میں کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر زبیدہ منظور اور ان کی ماہر ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ایک تاریخی آپریشن انجام دیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں خاتون کے بطن سے صحت مند چار خوبصورت بیٹوں نے جنم لیا۔
یہ چاروں ننھے پھول والدین کے لیے ایک انمول خوشی کا باعث ہیں۔ ڈاکٹرز کی ابتدائی دیکھ بھال اور معائنے کے بعد ان بچوں کو والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ ترجمان شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ماں اور بچے مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے مزید ثبوت سامنے آ گئے
یہ لمحہ نہ صرف اس خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک خوشی کا پیام ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ جدید طبی سہولیات اور ماہر ڈاکٹروں کی شبانہ روز محنت کس طرح زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے۔