پاکستان

5 اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ 5 اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، اس دن کی تیاریوں کو دیکھ کر جعلی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا چکے ہیں اور اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا جعلی حکومت کا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔ اگر جعلی حکومت نے شہریوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقِ احتجاج سے محروم کرنے کی کوشش کی تو شدید مزاحمت کی جائے گی۔ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور کسی قسم کی فسطائیت کو برداشت نہیں کرے گی، ہم ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کریں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت احتجاج سے شدید خوفزدہ اور حواس باختہ ہے کیونکہ عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی ٹھان لی ہے۔ احتجاج کے لئے کارکنوں کا جوش وجذبہ قابل دید ہے۔ عوام پورے جوش اور جذبے کے ساتھ احتجاج کی تیاریوں میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عمران خان کی رہائی اب کوئی نہیں روک سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 5 منحرف ارکانِ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button