اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری کا قاتل 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار
ملزم اور مقتول دونوں بھانہ ماڑی کی حدود پوسٹل کالونی کے رہائشی ہیں، جس پر ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری ندیم امین کو قتل کردیا تھا

ایس پی سٹی خالد خان کی سربراہی ڈی ایس پی یکہ توت سرکل ضیاء اللہ خان کی نگرانی میں تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، ملزم اور مقتول دونوں بھانہ ماڑی کی حدود پوسٹل کالونی کے رہائشی ہیں، جس پر ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری ندیم امین کو قتل کردیا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جس کے بعد ملزم نامعلوم مقام پر فرار ہو گیا تھا، اسی طرح ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات خان نے ملزم کا سراغ لگا 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ندیم امین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری مدعی ساگر امین نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اپنے بھائی ندیم امین کے قتل کی رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،
افسران بالا نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی خاطر ایس پی سٹی خالد خان سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ، جس میں ڈی ایس پی یکہ توت سرکل ضیاء اللہ خان ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات شامل تھے،
ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اجمل حیات نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم مشتاق ولد گل شیر کا سراغ لگا کر 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ندیم امین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،