خیبر پختونخوانارتھ پاکستانہزارہ ڈویژن

ہری پور میں دو الگ حادثات میں ایک شخص جانبحق، 22 زخمی

پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر جہاز چوک کے قریب پیش آیا، دوسرا حادثہ ہری پور-ہزارہ موٹر وے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا

ہری پور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر جہاز چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک سوزوکی بولان گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 46 سالہ ڈرائیور واجد سلیم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 6 افراد شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کیے گئے۔ زخمیوں میں مشیر زمان، وقار، فیصل، مشتاق، عدیل احمد اور ثاقب شامل ہیں۔

دوسرا حادثہ ہری پور ہزارہ موٹروے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں ایک مسافر وین اور کار کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دونوں مقامات پر فوری پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے دونوں حادثات کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ڈرائیورز سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ زخمیوں کے لیے خصوصی طبی امداد کا بندوبست کیا گیا ہے۔ حادثات کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہری پور میں دو الگ حادثات میں ایک شخص جانبحق، 22 زخمی

یہ بھی پڑھیں: ملک خیل کوٹکے کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد جان بحق 3 شدید زخمی

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button