اہم خبریںپاکستان

رمضان کا چاند نظر نہ آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخیبر آزاد نے کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس – رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا- پهلا رمضان المبارک پورے پاکستان میں بروز اتوار کو هو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخیبر آزاد نے کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
مولانا عبدالخیبر آزاد کے مطابق، آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا، جس کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات محدود تھے۔ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چنانچہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ سے پورے پاکستان میں ہوگا۔ پشاور مسجد قاسم علی خان نے بھی مسجد قاسم علی خان پشاورمیں اجلاس میں شہادت موصول نہ ہونے کی وجہ سے متفقہ فیصلہ اکمال ثلاثین پر کیاگیا یعنی کل تیس شعبان المعظم ہوگی
اور یکم رمضان المبارک بروز اتوار 2 مارچ کو ہوگا.
رمضان کا چاند نظر نہ آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہو گا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button