اہم خبریںخیبر پختونخوانارتھ پاکستانہزارہ ڈویژن

شتیال میں پولیس وین حادثے کا شکار، 8 اہلکار زخمی

SDPO گوہر وکیل کی ہدایت پر نورنبی انچارج شتیال چوکی کی قیادت میں 8 رکنی پولیس ٹیم ملزمان کے تعاقب میں تھی کہ راستے میں ان کی وین حادثے کا شکار ہو گئی

اپر کوہستان: شتیال بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا نور محمد ساکن داریل کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔ SDPO گوہر وکیل کی ہدایت پر نورنبی انچارج شتیال چوکی کی قیادت میں 8 رکنی پولیس ٹیم ملزمان کے تعاقب میں تھی کہ راستے میں ان کی وین حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے فوری طور پر ایبٹ آباد ریفر کیا گیا، جبکہ دیگر 7 اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں RHC شتیال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر میں تیز رفتار موٹرکار سے ٹکر، 3 نوجوان جان بحق

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button