خیبر پختونخوا
اکوڑہ پولیس نے پنجاب جانے والی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرلی
مشکوک گاڑی سے 13 کلاشنکوف، 17 پستول، بارہ بور بندوقیں اور سیکڑوں کارتوس برآمد؛ ڈرائیور فرار، تفتیش جاری

نوشہرہ: تھانہ اکوڑہ پولیس نے اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار سے 13 کلاشنکوف معہ 29 میگزین، 17 پستول معہ 43 میگزین، 03 بارہ بور بندوق معہ 10 میگزیں، 60 کارتوس 44 بور، 133 کارتوس SMG برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید کی غیر قانونی اسلحہ کے خلاف واضح احکامات کی روشنی میں SDPO اکوڑہ سرکل زاہد عالم خان کی زیر نگرانی، اشفاق خان SHO تھانہ اکوڑہ خٹک معہ نفری کے ناکہ بندی میں موجود تھے کہ ایک مشکوک موٹر کار کو رکنے کا اشارہ کیا ڈرئیوار رکنے کی بجائے موٹر کار کو بھگا لے گیا تعاقب کرنے پر موٹر کار نمبر 952/FGمصری بانڈہ پل کے قریب بغیر ڈرائیور کے کھڑی تھی باریک بینی سے تلاشی لینے پر موٹر کار سے 13کلاشنکوف معہ 29میگزین،17پستول معہ 43میگزین,03بندوق 12بورمعہ 10میگزین،60کارتوس 44بورجبکہ 133کارتوس SMGبرامد کرکے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔