ٹیکنالوجیخیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژننارتھ پاکستان

ورلڈ بینک کے تعاون سے مہمند کے کاشتکاروں میں جدید ورٹیکل فارمنگ کا سامان تقسیم

KP-RISP پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو ہموار زمین سے مارکیٹ تک مکمل سپورٹ، کاشتکاروں نے جدید سامان ملنے پر 80 فیصد پیداواری اضافے کی امید ظاہر کی

مہمند محکمہ زراعت یکہ غنڈ سنٹر میں ورلڈ بینک کے تعاون سے کاشتکاروں میں جدید ورٹیکل کاشتکاری کا سامان تقسیم۔ قرعہ اندازی میں منتخب تحصیل امبار، صافی کے کاشتکاروں کوڈسٹرکٹ ڈائریکٹر آصف اقبال نے ورٹیکل زمینداری کا سامان حوالے کیا۔ گزشتہ سال ضلع مہمند سے 100 ٹن سبزی بیرون ملک برآمد کی گئی۔ امسال مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ زراعت افسران اور کاشتکاروں کا اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں منگل کے روز محکمہ زراعت شعبہ توسیع کے دفتر فارمر سروسز سنٹر یکہ غنڈ میں منگل کے روز ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں ضلع کے مختلف تحصیلوں سے آئے کاشتکاروں میں ورلڈ بینک کے تعاون جدید زراعت کے ورٹیکل زمینداری کا سامان اور بیج تقسیم کیاگیا۔ اس موقعہ پرمنعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع آصف اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند میں ورلڈ بینک کے KP-RISP پراجیکٹ کے تخت قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کے لئے ورٹیکل فارمنگ کا سامان پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں بہترین آب و ہوا کے بدولت دنیا کی اعلیٰ کوالٹی سبزیاں یہاں پیدا ہورہی ہے۔ گزشتہ سال ضلع مہمند سے کریلہ، دھنیا، ہری مرچ، گول کدو اور دیگر سبزیاں 100 ٹن کی مقدار میں بیرون ممالک ایکسپورٹ ہوئی ہے۔ اور امسال سہولیات ملنے کے بعد پیداوار میں اضافہ کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند میں روزگار کے مواقع نہیں مگر زمینداری نقد آور منافع بخش پیشہ ہے۔ ورلڈ بینک کے اس پراجیکٹ سے محکمہ زراعت شعبہ توسیع، ایگریکلچر ریسرچ ، سائیل کنزرویشن اور ایگریکلچر انجینئرنگ کے ذریعے، زمین ہمواری سے لے کر فصل اگانے تک اور پھر پراسیس کرکے مارکیٹ پیدا کرنے تک کاشتکاروں کی مدد کی جائیگی۔ اس موقعہ پر سامان وصول کرنے والے زمینداروں اسرائیل خان حلیمزئی، ہمیش خان امبار اور مرسلین صافی نے جدید زراعت کا سامان فراہمی پر ورلڈ بینک کے KP- RISP پراجیکٹ حکام، صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال، محکمہ زراعت شعبہ توسیع مہمند ، ڈی جی ایگریکلچر اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ اور امید ظاہر کہ اس جدید آلات کاشتکاری و دیگر سامان کے استعمال سے ضلع مہمند میں فصلوں کی پیداوار میں 80 فیصد اضافہ ہوجائیگا۔ انہوں پراجیکٹ اور محکمہ زراعت حکام سے کاشتکاروں کے لئےجدید کاشتکاری ٹریننگ دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس بل پیش کیا گیا ہے

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button