خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژننارتھ پاکستان

حکومت کا بجلی صارفین سے اضافی وصولی واپس کرنے کا فیصلہ

بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی، فروری کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی

سوات: صارفین سے بجلی کی مد میں اضافی وصولی واپس کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کل کرے گا۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔سی پی پی اے کا کہنا تھا بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی، فروری کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02فیصد ، درآمدی کوئلے سے 1.56فیصد، گیس سے 10.32 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد اور جوہری ایندھن سے 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی شرح 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جس سے گرڈ صارفین پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے پرانے نرخوں کے مطابق رہیں گے۔ درآمد اور برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ الگ الگ ہوگی۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button