خیبر پختونخوانارتھ پاکستانہزارہ ڈویژن

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ڈی پی او ہری پور کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے فوری کارروائی کی، ملزم کو 2 روزہ پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی،لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ، جنسی ذیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر حراساں کرنے والا ملزم گرفتار۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا خواتین پر تشدد کرنے، حراساں اور بلیک میل کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ سرائے صالح کی حدود میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میلنگ، تشدد کرنے ،جنسی ذیادتی اور ویڈیو بنا کرحراساں کرنےکا واقع پیش آیا۔ مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم محمد بابر کے خلاف زیر دفعہ 376.355.354.506.365.511.292C تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ لیڈی پولیس ملزم محمد بابر ولد محمد یونس سکنہ منکرائے کو گرفتارکیا۔ ملزم کو پیش عدالت کیا۔ جہاں سے 02 یوم حراست پولیس منظور ہوئی۔ ملزم سے مذیدتفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پور پولیس نے بین الصوبائی چور اور ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button