اہم خبریںپاکستانخیبر پختونخواشانگلہملاکنڈ ڈویژن
بشام کے صاحب خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا
الائی بٹگرام میں چئیر لفٹ کے پانچ بچوں کو بچانے میں نمایاں کردار پر گورنر کے پی نے پاکستان ڈے کے موقع پر اعزاز عطا کیا

الائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقدہوئی۔ جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔
گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا میں جامع انتظامات کا اعلان