سوات کے گاؤں آئین میں آتشزدگی سے گیارہ مکانات خاکستر ہو گئے
ریسکیو 1122 کی کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پاسکے، ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کا اعلان کیا

سوات کے تحصیل بحرین کے گاوں آئین میں آتشزدگی کے باعث گیارہ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکانات کی چھتیں اور سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی، جبکہ مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔ شدید آتشزدگی کے باعث مکانات کی مکمل تباہی ہوئی، جس سے وہاں کے رہائشیوں کو شدید مالی نقصان پہنچا۔
ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر تاحال قابو نہیں پالیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آگ بجھانے کے وسائل کی کمی ہے، جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سوات کی ضلعی انتظامیہ نے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ، ملزمان گرفتار