اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

افریقی ملک نائجیریا میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افرادجاں بحق

دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرا اور لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی

افریقی ملک نائجیریا میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو نائجیریا کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نےحملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرا اور لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44 شہریوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ سے 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادشاہ اورنگزیب کے مزار کے خلاف احتجاج کشیدگی پر کرفیو نافذ

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button