خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژننارتھ پاکستان

گمشدہ خاتون کی تلاش میں عوام اور مقامی پولیس کی کوشش آج بھی جاری

گمشدگی کی رپورٹ درج ہوتے ہی مقامی پولیس اور اہلِ علاقہ نے فوری طور پر تلاش کا آغاز کیا

چترال: مورخہ 18 مارچ 2025 کو لائق احمد ولد ناصر احمد نے اپنی ہمشیرہ مسماۃ عمرانہ بی بی زوجہ محبوب اولیاء کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ تورکہو میں درج کروائی۔ اطلاعات کے مطابق، عمرانہ بی بی، جو کہ 27/28 سالہ خاتون ہیں، اپنے سسرال واقع ورکوپ، تورکہو سے افطاری کے وقت اچانک گھر سے نکلیں اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئیں۔
گمشدگی کی رپورٹ درج ہوتے ہی مقامی پولیس اور اہلِ علاقہ نے فوری طور پر تلاش کا آغاز کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران، عمرانہ بی بی کے جوتے اور موبائل فون دریائے تورکہو کے کنارے سے برآمد ہوئے، جس کے بعد یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ، انہوں نے خود کو دریا برد کرکے خودکشی کرلی ہو۔ تاہم، اس امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مقامات پر دریا میں تلاش کا کام مسلسل جاری ہے۔
دکھ کی اس گھڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر، محمد عتیق شاہ نے موقع پر پہنچ کر ایلیٹ فورس کے جوان، لائق احمد سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
خاتون کی تلاش کے لیے ایلیٹ فورس کے ماہر تیراک، LHCمعراج نے کئی مقامات پر غوطہ زنی کی،مگر لاش برامد نہ ہو سکیں۔
اس موقع پر SP انویسٹی گیشن چترال اپر اجمل خان، SP ایلیٹ مہر علی اور SHO تورکہو انسپکٹر اکبر خان بھی ڈی پی او کے ہمراہ موجود تھے۔
پولیس اور مقامی رضاکار بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں، تاکہ عمرانہ بی بی کو جلد از جلد تلاش کیا جا سکے اور اس واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button