خیبر پختونخواملاکنڈ ڈویژن

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کو ظلم قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک کو متحد ہونے اور اقوام متحدہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سوات پریس کلب کے سامنے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ اور کے خاموشی کے خلاف نعرہ بازی اور اسلامی ممالک سے متحد ہونے اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کا اعلان۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع سوات کے نائب امیر اختر علی خانجی، مینگورہ کے امیر مجاہد فاروق ایڈووکیٹ اور نائب امیر محمد ادریس نے کہا کہ امن معاہدے کے باوجود اسرائیل کا افطاری اور سحری کے اوقات میں معصوم فلسطینیوں پر بمباری کرنا ظلم کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا خطہ ہے ان کے اپنے ملک میں ان پر بربریت اور ظلم کرنا اسلامی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے چاہئیں ، شرکاء نے کہا کہ اگر سیز فائر کے بعد بھی نہتے عوام پر بمباری جاری رہا تو وہ پورے خطے کو اپنے لپیٹ میں لیگا ، اس طرح ایک ایک مسلم ملک کو نشانہ بناکر دنیا پراسرائل اپنا سکہ رائج کریگا، انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات کے دنیابھر کے مسلم ممالک اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی بن کر تماشا دیکھ رہے یہ لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں پر جاری ظلم و بربر یت کے خلاف قانون سازی کرکے انہیں انصاف دلایا جائے۔

ایڈیٹر

دی ناردرن پوسٹ پاکستان ایک ڈییجٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خاص کر شمالی پاکستان کی رپورٹنگ اور تحقیقاتی سٹوریز آپ تک لانے کیلئے کوشاں ہے۔ انسانی حقوق، ماحولیات، تعلیم، سماجی مسائل پر خصوصی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ More »

متعلقہ تحریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button