چلاس پولیس نے اغوا شدہ شخص کو کامیابی سے بازیاب کروا لیا
ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عظمت شاہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کر لی

تھانہ سٹی چلاس پولیس نے ایک اغوا شدہ شخص کو کامیابی سے بازیاب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، مسمی عبدالعزیز ولد شاہ غنی، ساکن تھور، کے اغوا ہونے کی رپورٹ پر ایس ایس پی دیامر شیرخان (تمغہ شجاعت) کے خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عظمت شاہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کر لیا۔
پولیس کی جانب سے اغوا کاروں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ بخلاف ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی چلاس میں مقدمہ علت نمبر 14/2025، بجرائیم 365/109/34 درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی دیامر شیرخان نے ایس ایچ او اور عملہ پولیس کو مغوی کو بازیاب کرنے پر شاباش دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چلاس میں کوسٹر کے گہری کھائی میں گرنے سے متعدد افراد زخمی